5 فروری 2012 - 20:30

عالمی امور میں صدر مملکت کے مشیر علی سعید لو نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، تہران اسلام آباد گيس پائپ لائن پروجیکٹ کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرکے اس کا افتتاح کرنے کے لئے تیار ہے۔

ابنا: علی سعید لو نے آج ایران اور پاکستان کے اقتصادی وفود کے اجلاس میں کہا کہ ایران اس بات کی آمادگي رکھتا ہے کہ پاکستان کے حصے کی پائپ لائن مکمل کرنے میں اسلام آباد کی مدد کرے تاکہ یہ عظیم پروجیکٹ وقت سے پہلے تیار ہوجائے اور اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ انہوں نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے ایران کی جانب سے ایک سو ملین ڈالر کی امداد کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ ایران ہاوسنگ شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو برادر ملکوں کے درمیاں سیاسی اور اقتصادی تعاون نہایت دوستانہ اور باہمی احترام کے اصولوں پر استوار ہے ۔ علی سعید لو نے کہا کہ ایران، پاکستان کو گيس فراہم کرنے کےعلاوہ اسے بجلی دینے کے لئے بھی تیار ہے اور اسکی توانائي رکھتا ہے۔ قابل ذکر ہے ایران اور پاکستان کے اقتصادی وفود کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ یہ مذاکرات کل تک جاری رہیں گے۔ ایرانی وفد کی قیادت صدر مملکت کے مشیر سعید لو کررہے ہیں۔
 ........

/169